سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج چوتھے روز بھی سونے نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 75 ہزار 34 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب، عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3050 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔