سونے نے ملکی اور بین الاقوامی
سونے نے ملکی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں میں اپنا ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ برقرار رکھا. کیونکہ قیمتیں ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن. کے اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں. 2,000 روپے کا اضافہ ہوا اور اب تک کی بلند ترین قیمت 285,400 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح پاکستان میں. 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1714 روپے اضافے سے 244684 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں. سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس قیمت 20 ڈالر اضافے سے. 2757 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں. جاری معاشی چیلنجوں اور اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں یہ زبردست اضافہ بڑی حد تک عالمی افراط زر، کمزور روپیہ اور غیر یقینی معاشی حالات کی وجہ سے ہے۔ سرمایہ کار اکثر مالیاتی عدم استحکام کے دوران سونے کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر دیکھتے ہیں،
ایک روز قبل 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے اضافے سے 283400 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 943 روپے اضافے سے 242,970 روپے ہو گئی۔
دریں اثنا، فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,150 روپے اور 2,700.62 روپے پر برقرار رہی۔