کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک بار پھر نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے اور مقامی مارکیٹ میں اس کی قدر نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 3 لاکھ 91 ہزار روپے فی تولہ میں دستیاب ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی 10 گرام قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے ہو گئی ہے۔قیمتوں کے حالیہ اتار چڑھاو پر نظر ڈالی جائے تو گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی اور مارکیٹ میں استحکام رہا۔ اس سے قبل ہفتے کے اختتامی روز معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی جب فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہو گئی تھی۔ تاہم اس سے ایک دن قبل ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاو اور روپے کی قدر میں کمی مقامی مارکیٹ پر براہ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر یقینی معاشی حالات کے پیش نظر سونے کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر قیمتیں ریکارڈ سطح کو چھو رہی ہیں۔
سونا ہوا ایک بار پھر مزید مہنگا،فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ
13