Home » پاکستان میں سونا 1600 اور چاندی 65 روپے سستی،عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کا جادو ماند پڑ گیا

پاکستان میں سونا 1600 اور چاندی 65 روپے سستی،عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کا جادو ماند پڑ گیا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان میں قیمتی دھاتوں کی منڈی میں واضح گراوٹ دیکھی گئی،سونا اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،جس سے زیورات کے خریداروں کے چہروں پر کچھ مسکراہٹ لوٹ آئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر آ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 178 روپے رہ گئی۔سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے بعد سامنے آئی۔عالمی سطح پر بھی سونا 16 ڈالر سستا ہوا،جس کے بعد فی اونس قیمت 4002 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی مضبوطی اور بانڈ ییلڈز میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں پر دباو دیکھنے میں آیا ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔فی تولہ چاندی 65 روپے سستی ہو کر 5127 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی 56 روپے کمی کے بعد 4395 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 48.65 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ سٹاک مارکیٹس اور بانڈز کی طرف منتقل ہونے سے قیمتی دھاتوں کی طلب میں کمی آئی ہے تا ہم مقامی صرافہ تاجر کہتے ہیں کہ سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی وقتی ہے،نومبر کے وسط تک عالمی حالات اور تیل کی قیمتوں کے اثرات دوبارہ سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاو پیدا کر سکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز