Home » بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا،بغیر تصدیق خبر چلانے سے گریز کی اپیل

بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا،بغیر تصدیق خبر چلانے سے گریز کی اپیل

by ahmedportugal
34 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستند ذرائع سے تصدیق کے بعد واضح کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کسی بھی بیماری کے باعث زیر علاج نہیں اور میڈیا سے اپیل کی کہ بغیر تصدیق ایسی حساس خبریں نشر کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ غلط معلومات کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی بیماری،بشمول ہائی بلڈ پریشر کے باعث جیل ہسپتال میں زیر علاج نہیں ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ ذرائع سے مکمل تصدیق کے بعد یہ وضاحت کی جا رہی ہے کہ عمران خان کے علاج سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔بیرسٹر گوہر کے مطابق انہوں نے نہ صرف ذمہ دار حلقوں سے معلومات کی تصدیق کی بلکہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو بھی صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے۔انہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق کوئی بھی خبر نشر یا شیئر کرنے سے قبل تصدیق کو یقینی بنایا جائے تاکہ غیر ضروری افواہوں کا سدباب کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اس وقت جیل میں قید ہیں اور پارٹی قیادت انہیں ناحق قید سمجھتی ہے جبکہ ان کی رہائی اور مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ بدستور برقرار ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں،جنہیں اب پارٹی قیادت نے باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز