پاکستان شو بز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبرا خان کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے دونوں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوہر اور کبرا رمضان سے پہلے مکہ مکرمہ میں نکاح کریں گے، جس میں صرف ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوست شریک ہوں گے، اور اس کے بعد پاکستان واپس آ کر رسمی شادی کی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔
تاہم اب اس جوڑے کا شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ وائرل ہونے والے کارڈ میں دونوں کے نام دیکھے جا سکتے ہیں، لیکن کارڈ میں شادی کی تاریخ اور تقریبات کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی گئی ہیں۔