کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر تجسس برقرار رکھنے کے بعد، فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی۔ہفتوں تک سوشل میڈیا پر "یار کی شادی” کے اشارے دینے کے بعد، دونوں نے آخرکار تصدیق کر دی کہ یہ شادی انہی کی ہے۔
ہفتہ کی دوپہر ایک انسٹاگرام ویڈیو میں، جس میں شوبز کے کئی مشہور ستارے نظر آئے، انہوں نے مشترکہ پوسٹ میں لکھا: "آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ… بسم اللہ۔”
اگرچہ اس جوڑے نے اپنی شادی کی تقریبات کے بارے میں زیادہ تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کیا، لیکن مقامی میڈیا کے مطابق، گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی 22 فروری کو کراچی میں ہونے والی ہے
گوہر رشید اور کبریٰ خان نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی
2