Home » بکری گھاس کھانے کیلئے بجلی کے تاروں پر چڑھ گئی، ویڈیو وائرل

بکری گھاس کھانے کیلئے بجلی کے تاروں پر چڑھ گئی، ویڈیو وائرل

by ahmedportugal
29 views
A+A-
Reset

بھارت میں ایک بکری بجلی کے تاروں پر گھاس کھانے کے لیے چڑھ گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں سفید بکری کو برقی تاروں پر توازن کے ساتھ کھڑے ہوکر گھاس کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ حیران کن طور پر، بکری خطرے سے بے خبر نظر آتی ہے۔

ویڈیو نے صارفین کو محظوظ بھی کیا اور پریشان بھی۔ کچھ لوگ بکری کی مہارت اور بے خوفی سے متاثر ہوئے، جبکہ دیگر نے سوال اٹھایا کہ وہ وہاں تک کیسے پہنچی۔

اگرچہ ویڈیو میں بکری کو اتارنے کا منظر شامل نہیں، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ بھی ہوسکتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز