جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » عالمی پارلیمانی گروپ عمران خان کے ٹرائل کا مشاہدہ کرے گا: خالد یوسف

عالمی پارلیمانی گروپ عمران خان کے ٹرائل کا مشاہدہ کرے گا: خالد یوسف

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکیل نے کہا ایک عالمی پارلیمانی ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بانی کے خلاف مقدمات کی نگرانی کیلئے اپنے نمائندے کو پاکستان بھیجے گا۔

خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کے ایک عہدیدار سے عمران خان کے مقدمات پر بات کی، جس کے بعد آئی پی یو نے اپنے نمائندے کو مقدمات کی نگرانی کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

آئی پی یو، جس کا پاکستان بھی رکن ہے، پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دیتا ہے اور دنیا بھر میں امن، جمہوریت اور پائیدار ترقی کو بڑھانے کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو بااختیار بناتا ہے۔

چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی پی یو کے نمائندے کو 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں توشہ خانہ کے مقدمات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آئی پی یو کے نمائندے کو توشہ خانہ کے مقدمات میں سزاوں، قانونی اور آئینی خامیوں اور منصفانہ ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

چوہدری نے بتایا کہ آئی پی یو کے نمائندے کو 9 مئی کے واقعات اور جی ایچ کیو کیس کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ نومبر 2023 میں، آئی پی یو کے ایک نمائندے نے اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کی کوشش کی تھی، مگر انہیں اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی غیر ملکی شخصیت نے عمران خان کی قید یا مقدمات کے بارے میں بات کی ہو، کیونکہ برطانیہ اور امریکہ کے پارلیمنٹرین بھی سابق وزیرِ اعظم کی رہائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ تاہم، دونوں ممالک کی حکومتوں نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ یہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز