Home » عالمی منڈی میں تیل سستا،پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان،حکومت کا لیوی بڑھانے پر بھی غور

عالمی منڈی میں تیل سستا،پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان،حکومت کا لیوی بڑھانے پر بھی غور

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کی توقعات پیدا ہو گئی ہیں، تاہم ممکنہ عوامی ریلیف کے ساتھ حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں اضافے پر غور نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ قیمتوں کے تعین کے مرحلے میں صارفین کو کمی کی صورت میں ریلیف مل سکتا ہے، لیکن لیوی میں اضافہ اس اثر کو جزوی طور پر زائل بھی کر سکتا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق آئندہ قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر تک کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز زیر غور ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ مجوزہ کمی منظور کر لی جاتی ہے تو اس کے مثبت اثرات ٹرانسپورٹ کے شعبے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عام صارفین تک بھی پہنچیں گے۔ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی سے اشیائے ضروریہ کی ترسیل سستی ہونے کا امکان ہے،جس کے نتیجے میں مجموعی مہنگائی کے دباو میں بھی کمی آ سکتی ہے تاہم دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 27 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے،جس کی منظوری کی صورت میں صارفین کو ملنے والے ممکنہ ریلیف کی شرح متاثر ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی بڑی وجوہات رسد میں اضافہ اور خطے میں جغرافیائی کشیدگی میں کمی ہیں،جن کے اثرات درآمدی ممالک بشمول پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ خام تیل کی عالمی قیمت 73.80 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جو فروری کے بعد پہلی بار 75 ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ سطح ایران سے متعلق کشیدگی بڑھنے سے قبل کے دور کے قریب سمجھی جا رہی ہے، جس نے عالمی توانائی منڈی کے رجحانات کو ایک بار پھر بدل دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز