Home » ہدایتکار اسکاٹ نے گلیڈی ایٹر 2 میں رسل کرو کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ہدایتکار اسکاٹ نے گلیڈی ایٹر 2 میں رسل کرو کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

گلیڈی ایٹر 2 کے ہدایت کار رڈلے اسکاٹ نے ہالی ووڈ اسٹار رسل کرو کو آئندہ سیکوئل میں شامل نہ کرنے پر خاموشی توڑ دی۔

ڈائریکٹر نے ‘گلیڈی ایٹر 2’ میں رسل کرو کو نہ شامل کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا، میرے خیال میں رسل کرو اب بھی دنیا کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈائریکٹر نے ایک بار کرو کے میکسیمس کو سیکوئل کیلئے مردہ سے واپس لانے پر غور کیا تھا، تاہم، اس خیال کو رد کر دیا گیا کیونکہ اسے پروڈکشن میں پیش کرنا بہت "مضحکہ خیز” سمجھا جا رہا تھا۔

‘گلیڈی ایٹر 2’ 22 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔ گلیڈی ایٹر 2 قدیم روم میں پہلی فلم کے واقعات کے کئی دہائیوں بعد ترتیب دی گئی ہے اور یہ لوسیئس کی کہانی سنائے گی۔

واضح رہے کہ کرو نے اصل "گلیڈی ایٹر” کیلئے آسکر جیتا، تاہم، اس کا کردار، میکسمس، فلم کے آخر میں مر گیا تھا۔ ہالی ووڈ اسٹار نے کئی مواقع پر کہا کہ اسکاٹ یا سیکوئل میں شامل کسی بھی پارٹی نے ان سے مشورہ نہیں کیا تھا۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز