لاہور(اسلم مراد ) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے نہ تو شادی دفتر کھولا ہے اور نہ ہی وہ اس کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے شادی کے مشورے ضرور دیتے ہیں ایسا ہی مشورہ ان کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بیسٹمین بابر اعظم کو دیا گیا ہے جو آجکل بری پرفارمنس کی وجہ سے شائقین کی تنقید کی زر می ہیں ۔
باسط علی کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں جب پرفارمنس اچھی نہ ہوتو کتنی ٹینشن ہوتی ہے میں بابر اعظم کو مشورہ دوں گا کہ وہ شادی کرلے کیونکہ اس سے ان کی جذباتی زندگی میں ٹھہراو آئے گا ۔ بابر اعظم جو اس وقت انتیس برس کے ہیں ان کواندرون اور بیرون ملک سے شادی کی درجنوں آفرز موجود ہیں ۔ ایک جانب فلمی ستارے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں تو دوسری جانب امریکہ اور برطانیہ کی حسینائیں بھی ان کی محبت کی پینگیں بڑھانے کی خواہشمند ہیں ۔