Home » جرمنی میں محنت کشوں کے لیے خوشخبری،حکومت نے کم از کم اجرت 14.60 یورو فی گھنٹہ کر دی،چھ ملین کارکنوں کو فائدہ

جرمنی میں محنت کشوں کے لیے خوشخبری،حکومت نے کم از کم اجرت 14.60 یورو فی گھنٹہ کر دی،چھ ملین کارکنوں کو فائدہ

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

برلن(ایگزو نیوز ڈیسک)جرمن حکومت نے ملکی محنت کشوں کے لیے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے کم از کم فی گھنٹہ اجرت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد جرمنی میں کام کرنے والے لاکھوں کارکنوں کی آمدنی میں خاطر خواہ بہتری متوقع ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق جرمن وزیر محنت بیربل باس کے مطابق وفاقی کابینہ نے کم از کم اجرت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے اور یہ اضافہ دو مراحل میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں یکم جنوری 2026ء سے اجرت 13.90 یورو فی گھنٹہ کر دی جائے گی،جب کہ دوسرے مرحلے میں یکم جنوری 2027ء سے مزید اضافہ کرتے ہوئے 14.60 یورو فی گھنٹہ مقرر کر دی جائے گی۔فی الوقت جرمنی میں جز وقتی ملازمتوں کے لیے کم از کم اجرت 12.82 یورو فی گھنٹہ ہے، جو تقریباً 14.90 امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔اجرت میں اس اضافے سے تقریباً 60 لاکھ (6 ملین) کارکنوں کو براہِ راست مالی فائدہ پہنچے گا۔وزارت روزگار کے مطابق کم از کم اجرت میں اضافہ نہ صرف مزدور طبقے کی قوتِ خرید بڑھائے گا بلکہ ملکی معیشت میں صارفین کے اعتماد کو بھی مضبوط کرے گا۔حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کم آمدنی والے خاندانوں کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی اور معیارِ زندگی بہتر ہو گا۔یہ اضافہ ایک غیر جانبدار کمیشن کی سفارش پر کیا گیا ہے،جو جرمنی میں اجرتوں کے نظام کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتا ہے۔کمیشن کے مطابق موجودہ مہنگائی اور رہائشی اخراجات میں اضافے کے پیشِ نظر یہ اضافہ نا گزیر تھا۔واضح رہے کہ جرمنی میں کم از کم اجرت کا قانون 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ شرح مرحلہ وار بڑھائی جا رہی ہے تا کہ کارکنوں کو ان کی محنت کا منصفانہ معاوضہ مل سکے۔معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ نہ صرف محنت کش طبقے کے لیے ریلیف ہے بلکہ طویل المدتی طور پر جرمن اکانومی میں استحکام اور داخلی کھپت کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بنے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز