Home » مخصوص نشستوں پر ارکان کی گورنر ہاوس میں حلف برداری،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

مخصوص نشستوں پر ارکان کی گورنر ہاوس میں حلف برداری،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

پشاور(بیورو رپورٹ)گورنر خیبر پختونخوا کو گورنر ہاوس میں مخصوص نشستوں کے پچیس اراکین کی حلف برداری مہنگی پڑ گئی ، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور سپیکر بابر سلیم سواتی نے پشاور ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،یاد رہے کہ گورنر نے عدالتی حکم پر ہی اراکین نے سے گورنر ہاوس میں حلف لیا تھا۔
ایگزو نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی سے گورنر ہاوس میں حلف لینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور سپیکر بابر سلیم سواتی نے ارکان کی گورنر ہاوس میں حلف برداری کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست میں وفاقی حکومت،رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ،گورنر فیصل کریم کنڈی،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی نے ممبران سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا،اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو کورم کی نشان دہی پر سپیکر نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کیا،ایسے میں گورنر ہاوس میں ارکان سے حلف لینا ماورائے آئین ہے۔
دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 65 ارکان اسمبلی سے حلف اسمبلی ہاوس میں لینے کا کہتا ہے،آرٹیکل 255(2) میں impracticality (ناقابل عمل/ناممکن)لفظ لکھا ہے،چیف جسٹس کے پاس آرٹیکل 255(2) کے تحت جوڈیشل اختیارات ہیں،انتظامی طور پر وہ اس کو نہیں دیکھ سکتے،وزیر اعلیٰ،سپیکر صوبائی اسمبلی حلف لینے سے انکار کریں تو پھر چیف جسٹس کسی کو نامزد کرے گا،ہمیں سننے کا موقع نہیں دیا گیا،چیف جسٹس نے گورنر کو حلف کے لیے نامزد کر دیا۔یاد رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان حلف نہیں اٹھا سکے تھے،اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر سپیکر بابر سلیم سواتی نے اجلاس 24 جولائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا تھا۔اس معاملے پر اپوزیشن جماعتیں چھٹی کے روز پشاور ہائی کورٹ پہنچیں اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے بھی آنا فانا حلف برداری کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو نامزد کردیا،جس کے بعد مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی نے گورنر ہاوس میں حلف اٹھایا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز