Home » آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، صدر، وزیراعظم اور نواز شریف سمیت اہم شخصیات کی شرکت

آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا، صدر، وزیراعظم اور نواز شریف سمیت اہم شخصیات کی شرکت

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
مسائل حل کرنے کا عہد

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ جنرل عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی۔

نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، مشیر رانا ثنا اللہ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

مسلح افواج کے سربراہان، عسکری حکام، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی، اور جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ بھی نماز جنازہ میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز