Home » مہنگائی کا نیا جھٹکا،حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم چلا دیا، پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا

مہنگائی کا نیا جھٹکا،حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم چلا دیا، پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔نئی قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی سے کر دیا گیا ہے جبکہ اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔حکومت کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین یومیہ بنیادوں پر عالمی مارکیٹ کے رجحانات، قیمتوں میں اتار چڑھاو اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد شہریوں کو سفری اخراجات میں مزید اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ، زرعی شعبے اور مختلف کاروباری سرگرمیوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی شرح پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے کیونکہ ایندھن کی قیمتیں براہ راست اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور پیداواری لاگت سے جڑی ہوتی ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز