Home » عوام کیلئے بڑی خوشخبری،2026 کا خوشگوار آغاز،پیٹرول 10.28 روپے اور ڈیزل 8.57 روپے فی لیٹر سستا

عوام کیلئے بڑی خوشخبری،2026 کا خوشگوار آغاز،پیٹرول 10.28 روپے اور ڈیزل 8.57 روپے فی لیٹر سستا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)حکومت نے نئے سال کے موقع پر عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیے گئے اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے اگلے پندرہ روز کے لیے نافذ ہو چکا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پیٹرول 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 08 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 265 روپے 65 پیسے تھی۔حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مقصد مہنگائی کے دباو میں کمی لانا اور عام صارف کو ریلیف فراہم کرنا ہے،خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایندھن کی قیمتیں براہِ راست اشیائے ضروریہ اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتیں رات بارہ بجے سے نافذ العمل ہو چکی ہیں اور 15 جنوری 2026 تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد عالمی منڈی کی صورتحال اور اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف ٹرانسپورٹ سیکٹر بلکہ مہنگائی کی مجموعی شرح پر بھی مثبت اثر پڑنے کی توقع ہے، جبکہ عوامی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو نئے سال کا خوش آئند آغاز قرار دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز