Home » مہنگائی کا نیا جھٹکا، پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 31 روپے فی لٹر مہنگا،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہو گیا

مہنگائی کا نیا جھٹکا، پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 31 روپے فی لٹر مہنگا،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہو گیا

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل دونوں مہنگے ہو گئے ہیں۔ پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کر دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی منڈی میں خام تیل اور توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاو جاری ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خاص طور پر ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں ڈیزل کی قیمت تقریباً 110 ڈالر سے بڑھ کر 140 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔وفاقی وزیر نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام میں تبدیلی کر رہی ہے، جس کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) روزانہ کی بنیاد پر عالمی مارکیٹ کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کا تعین کرے گی۔حکومت کا موقف ہے کہ پٹرولیم قیمتوں کے نئے طریقہ کار سے عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کو زیادہ موثر انداز میں شامل کیا جا سکے گا، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے صارفین کو مسلسل غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد پٹرولیم مصنوعات کے نرخ ایک بار پھر ملکی معیشت، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور عام صارفین کے بجٹ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز