Home » پٹرول بحران ہمارا پیدا کردہ نہیں،عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں،رانا ثنا اللہ

پٹرول بحران ہمارا پیدا کردہ نہیں،عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں،رانا ثنا اللہ

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر حکومت نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے ذمہ داری عالمی حالات پر ڈال دی ہے جبکہ مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں بلکہ بین الاقوامی صورتحال کا اثر ہے اور حکومت ہر ممکن حد تک عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر بڑھتی ہوئی تنقید کے درمیان اپنے موقف کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ موجودہ بحران اس کی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں بلکہ عالمی حالات کا پیدا کردہ ہے جبکہ عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دنیا اس وقت شدید توانائی بحران سے گزر رہی ہے،جس کے اثرات تقریباً تمام ممالک پر مرتب ہو رہے ہیں اور پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ عالمی سطح پر یہ رجحان دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جبکہ کئی ممالک میں صورتحال اس حد تک سنگین ہے کہ وہاں شہریوں کو ایندھن کی دستیابی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،بعض ممالک میں تو پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہو چکی ہے جبکہ پاکستان میں سپلائی برقرار رکھنا حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی سمیت مختلف اقدامات کر رہی ہے اور محدود وسائل کے باوجود عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کی کوشش جاری ہے،اگر موجودہ عالمی صورتحال،بالخصوص جنگی کشیدگی برقرار رہی تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں،جس کے لیے اجتماعی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کسی ایک فریق کا نہیں بلکہ مجموعی قومی مفاد میں کیا گیا جبکہ تمام سیاسی قوتوں کو اس معاملے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے اپیل کی کہ موجودہ حالات میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مثبت کردار ادا کیا جائے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جا سکے۔

مشیر وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کچھ عناصر موجودہ صورتحال کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت کفایت شعاری پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر بروقت اقدامات کے ذریعے بحران پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت نہ صرف اس مشکل مرحلے سے نکلے گی بلکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاہم اس کے لیے قومی یکجہتی اور سنجیدہ طرز عمل ناگزیر ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز