Home » فریز گوشت منٹوں میں تیار،ماہرین کے محفوظ اور تیز ترین طریقے سامنے آگئے

فریز گوشت منٹوں میں تیار،ماہرین کے محفوظ اور تیز ترین طریقے سامنے آگئے

by ahmedportugal
25 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)عیدالاضحیٰ کے بعد منجمد گوشت کو جلدی پگھلانا اکثر گھریلو خواتین اور باورچیوں کے لیے ایک چیلنج بن جاتا ہے،خاص طور پر جب وقت کم ہو اور کھانا فوری تیار کرنا مقصود ہو۔ماہرین صحت نے اس مسئلے کا حل پیش کرتے ہوئے ایسے محفوظ اور تیز ترین طریقے بتائے ہیں جن کے ذریعے نہ صرف گوشت منٹوں میں استعمال کے قابل بنایا جا سکتا ہے بلکہ اس کی غذائیت اور ذائقہ بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ان طریقوں پر عمل کر کے جہاں وقت کی بچت ممکن ہے وہیں مضر صحت بیکٹیریا سے بھی بچاو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق عیدالاضحیٰ کے بعد گھروں میں منجمد گوشت کو جلدی پگھلانا ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے تاہم ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ کمرے کے درجہ حرارت پر گوشت رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے بیکٹیریا تیزی سے افزائش پاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق سب سے محفوظ اور موثر طریقہ یہ ہے کہ گوشت کو اچھی طرح بند پلاسٹک بیگ میں رکھ کر ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیا جائے اور ہر بیس سے تیس منٹ بعد پانی تبدیل کیا جائے۔اس طریقے سے گوشت کم وقت میں محفوظ انداز میں نرم ہو جاتا ہے۔مزید برآں، گوشت کو فریز کرنے سے پہلے پتلی تہوں یا چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنا بھی نہایت مفید ہے،جس سے بعد میں اسے جلدی پگھلانا آسان ہو جاتا ہے۔ایک اور موثر طریقہ دھاتی برتنوں کے درمیان گوشت رکھنا ہے کیونکہ دھات حرارت کو تیزی سے منتقل کرتی ہے۔ماہرین نے مائیکرو ویو کے استعمال کو بھی موثر قرار دیا ہے تاہم اس صورت میں گوشت کو فوراً پکانا ضروری ہے تاکہ اس کا ذائقہ اور معیار متاثر نہ ہو۔فوڈ سیفٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر وقت میسر ہو تو گوشت کو فریج میں آہستہ آہستہ پگھلانا سب سے محفوظ طریقہ ہے جبکہ غلط طریقے سے پگھلایا گیا گوشت دوبارہ فریز کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز