ہندوستانی وزیر اعظم مودی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا گیا کیونکہ فرانسیسی صدر میکرون نے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو دوسروں سے مصافحہ کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نظر انداز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سربراہی اجلاس میں پیش آیا، جہاں صدر میکرون شریک تھے۔
ویڈیو میں میکرون کئی لوگوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آرہے ہیں لیکن مودی کو نظرانداز کررہے ہیں۔ انہوں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا استقبال کیا، جو مودی کے ساتھ بیٹھے تھے، اور بعد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کی۔ میکرون نے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کا بھی گرمجوشی سے استقبال کیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں وزیر اعظم مودی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔