جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » یونان میں کشتی حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق، دفتر خارجہ نے تصدیق کردی

یونان میں کشتی حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق، دفتر خارجہ نے تصدیق کردی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

پاکستانی دفتر خارجہ نے یونانی جزیرے کریٹ کے جنوب میں کشتی الٹنے سے چار پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز غیر ملکی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی جنوبی یونان کے جزیرے گاوڈوس کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم گہرے دکھ کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ یونانی حکام کی جانب سے شیئر کی گئی تازہ ترین معلومات کے مطابق ہفتے کو یونانی جزیرے کریٹ کے جنوب میں کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں میں چار پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایتھنز میں ہمارا مشن یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ بچ جانے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور لاشوں کو وطن واپس لایا جا سکے۔

سفارت خانے کے اہلکار بازیاب کرائے گئے پاکستانیوں سے ملنے اور انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے کریٹ پہنچ گئے ہیں۔

ایتھنز میں پاکستان کا سفارت خانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کے کوسٹ گارڈ کے ساتھ رابطے میں تھا، جو ریسکیو آپریشن کر رہے تھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز