Home » بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کاری ضرب،کھڈکوچہ میں 4 شدت پسند مارے گئے،سہولت کار گرفتار،بھاری اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کاری ضرب،کھڈکوچہ میں 4 شدت پسند مارے گئے،سہولت کار گرفتار،بھاری اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

مستونگ(ایگزو نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس دوران ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ ان کے زیر استعمال موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں،کارروائی کے بعد علاقے میں مزید سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
ایگزو نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک موثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ،گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کی گئی،جہاں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے وابستہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال موٹرسائیکلیں بھی ضبط کر لی گئی ہیں جبکہ علاقے میں سہولت کاری کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے موثر حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔حکام کے مطابق ریاستی ادارے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور امن دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز