پی ٹی آئی کے بانی نے علی امین گنڈاپور کو صوبائی صدارت سے ہٹا دیا، ان کی جگہ جنید اکبر کو مقرر کر دیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں اور اپنے وکلاء سے ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا۔آج پی ٹی آئی کے رہنماؤں جنید اکبر، ملک احمد بھچر، عاطف خان، فیصل چودھری، عالیہ حمزہ، حافظ فرحت عباس، شاہ فرمان، علی اعجاز بٹر اور نعیم پنجوٹہ نے جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جنید اکبر کو خیبر پختونخوا کا صوبائی صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا، ’’گنڈاپور پارٹی کی ذمہ داریاں اطمینان بخش انداز میں نبھا رہے تھے، لیکن ان کی درخواست پر پی ٹی آئی کے بانی نے انہیں عہدے سے سبکدوش کر دیا ہے۔‘‘
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی نے 28 جنوری سے پہلے جیل میں پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کا مطالبہ بھی کیا۔ ’’ملاقات کے بعد مذاکرات پر غور کیا جائے گا ۔ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ پارٹی اپنے مطالبے، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
سلمان اکرم نے مزید کہا کہ بانی نے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو بھی اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے لوگوں کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ ’’عالیہ حمزہ کو پنجاب میں پارٹی کی ذمہ داری دی جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو صوبائی صدارت سے ہٹا دیا
1
previous post