لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور پولیس میں نظم و ضبط کی ایک اور بڑی مثال قائم ہو گئی،چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی محبوب اسلم سے متعلق غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر سابق ایس ایچ او عدنان ورک کو سی سی ڈی پولیس نے فوری طور پرحراست میں لیتے ہوئے حوالات میں بند کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق عدنان ورک، جو ان دنوں انسپکٹر رینک کے لیے تربیتی کورس میں مصروف تھے، نے ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ کے بارے میں انتہائی نامناسب گفتگو کی، جس کی آڈیو ریکارڈنگ براہِ راست افسرِ بالا تک پہنچ گئی۔اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی محبوب اسلم نے فوری طور پر عدنان ورک کو اپنے دفتر طلب کر کے سخت وارننگ دی، تاہم دفتر سے نکلتے ہی ملزم نے ایک بار پھر توہین آمیز زبان استعمال کی، جس پر معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی سی ڈی کی خصوصی ٹیم حرکت میں آئی اور چوہنگ ٹریننگ سینٹر سے عدنان ورک کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان ورک کا ماضی بھی متنازعہ رہا ہے، وہ متعدد پولیس چوکیوں اور تھانہ مصطفیٰ ٹاون میں ایس ایچ او کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افسر کے خلاف انضباطی کارروائی اور تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے نے محکمہ پولیس میں داخلی نظم و ضبط کے حوالے سے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
کمانڈنٹ محبوب اسلم للہ کے خلاف غیر اخلاقی زبان کا کھلم کھلا استعمال،سی سی ڈی نے سابق ایس ایچ او عدنان ورک کو گرفتار کر لیا
3