راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم این اے بلال احمد پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی۔
اطلاعات کے مطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) بلال احمد پر ان کے قانونی نمائندے کے ذریعے فرد جرم عائد کی۔
راولپنڈی کی عدالت نے دیگر دو ملزمان کو آج سہ پہر تین بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دے دی۔ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے لطاسب ستی نے عمرہ پر جانے کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے نامکمل دستاویزات کے باعث درخواست خارج کردی۔