اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے ساتھ اپنی سیاسی وابستگی کے خاتمے کیلئے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
گیلنٹ، جو کبھی نیتن یاہو کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے، نے کئی تنازعات کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ پچھلے سال، وزیر دفاع کی حیثیت سے، گیلنٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسرائیلی فوج میں 7,000 الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کی بھرتی کی منظوری دی۔ اس فیصلے نے ملک میں شدید ردعمل کو جنم دیا۔
گیلنٹ اور نیتن یاہو کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اختلافات پر مزید کشیدگی بڑھ گئی، بالآخر نومبر میں گیلنٹ کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
گیلنٹ کی برطرفی کے بعد، نیتن یاہو نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں تنازع کے ابتدائی دنوں میں ان کے ابتدائی تعاون کے باوجود گیلنٹ کے دور اقتدار کے آخری مہینوں کے دوران اعتماد میں ٹوٹ پھوٹ کا حوالہ دیا۔
گیلنٹ کے استعفے نے اسرائیل کے سیاسی منظر نامے کے اندر جاری تقسیم کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے، خاص طور پر دفاعی پالیسیوں اور فوجی اصلاحات سے متعلق۔