Home » غیر ملکی سرمایہ کار بددل،پاکستان میں ایف ڈی آئی کو بڑا دھچکا،پانچ ماہ میں 25 فیصد تاریخی کمی،معیشت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

غیر ملکی سرمایہ کار بددل،پاکستان میں ایف ڈی آئی کو بڑا دھچکا،پانچ ماہ میں 25 فیصد تاریخی کمی،معیشت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

by ahmedportugal
60 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں تشویشناک حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں واضح کمی کی عکاسی کرتی ہے۔مرکزی بینک کے مطابق جولائی سے نومبر تک پاکستان میں مجموعی طور پر 92 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (FDI) ہوئی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ سرمایہ کاری ایک ارب 24 کروڑ ڈالر تھی۔ اس طرح صرف پانچ ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2025 میں غیرملکی سرمایہ کاری 16 فیصد کمی کے بعد 18 کروڑ ڈالر تک محدود رہی، جبکہ اکتوبر میں یہ سرمایہ کاری 17 کروڑ 98 لاکھ ڈالر تھی، جو مسلسل غیر یقینی صورتحال اور معاشی دباو کی نشاندہی کرتی ہے۔نومبر کے مہینے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین کی جانب سے کی گئی،جس کی مالیت 8 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہی۔اسی دوران پاور سیکٹر میں 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اور فنانشل بزنس کے شعبے میں 6 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تا ہم مجموعی رجحان منفی رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 31 کروڑ 37 لاکھ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ سرمایہ کاری ایک ارب 39 کروڑ ڈالر تھی،جو غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں شدید کمی کا واضح ثبوت ہے۔ماہرین معیشت کے مطابق سیاسی عدم استحکام،پالیسیوں میں تسلسل کا فقدان،مہنگائی اور کاروباری ماحول کی غیر یقینی صورتحال غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری اصلاحاتی اقدامات نہ کیے گئے تو سرمایہ کاری کا یہ بحران ملکی معیشت کے لیے مزید سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز