جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

محکمہ موسمیات نے 14 سے 16 نومبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، گجرانوالہ، خوشاب اور سرگودھا میں بارشیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ مری ، اٹک، چکوال ، تلہ گنگ اور جہلم میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ممکنہ بارشوں سے سموگ میں کمی کے امکانات ہیں۔ بارشوں کے باعث سردی اور دھند میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سموگ سے بچاو کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔ دوران سفر فوگ لائیٹس کا استعمال کریں۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز