آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک کو درپیش تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے افواج کے عزم اور صلاحیت کا اعادہ کیا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ آرمی چیف نے نارووال اور سیالکوٹ کے قریب فیلڈ ٹریننگ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، پاکستان کی مسلح افواج، قوم کی پرعزم حمایت کے ساتھ، تمام خطرات کے خلاف ہمارے پیارے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں اور انفارمیشن آپریشنز کے موثر استعمال کا بھی مظاہرہ کیا جو دشمن کے مواصلات میں خلل ڈالنے اور جنگ کے جدید ماحول میں ڈس انفارمیشن کی حکمت عملیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، آرمی چیف کو کمانڈر گوجرانوالہ کور اور انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے اس مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی جس کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا اور ابھرتے ہوئے آپریشنل چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری میدان جنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانا تھا۔