شدید دھند نے ملک بھر میں فلائٹ آپریشنز کو متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے 11 پروازیں منسوخ، اور 53 ملکی اور بین الاقوامی پروازوں میں نمایاں تاخیر ہوئی۔
مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے اپڈیٹ شدہ شیڈول چیک کر لیں تاکہ تکلیف سے بچا جا سکے۔ ایئر لائنز اور ہوائی اڈے کے حکام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے رکاوٹ کو سنبھالنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال دھند میں اضافے کے بعد فلائٹ آپریشنز متاثر ہونا معمول کی بات بن گئی ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف مسافر خوار ہوتے ہیں بلکہ ائیر لائنز کمپنیوں کو بھی نقصان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ شدید دھند کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوتا ہے اور موٹروے بھی آمدورفت کیلئے بند کر دی جاتی ہے۔