Home » دھند سے موٹر ویز پر ٹریفک متاثر، لاہور ایئرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا

دھند سے موٹر ویز پر ٹریفک متاثر، لاہور ایئرپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک بار پھر شدید دھند چھائی رہی، جس سے معمولات زندگی مفلوج اور سڑکوں پر ٹریفک میں خلل پڑا۔

دھند کی شدت میں اضافہ اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر ویز کے کئی حصے بند کر دیے گئے۔ دھند کے باعث کئی شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم، ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی اور ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کے لیے گرینڈ ٹرنک (جی ٹی) روڈ کا استعمال کریں۔ انہوں نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آہستہ گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس آن کریں۔

موٹروے پولیس نے لوگوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

ملک میں کئی مقامات پر قومی شاہراہوں پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔

ادھر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن شدید دھند کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق رن وے پر حد نگاہ 150 میٹر رہ گئی ہے جس کے باعث ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے کے لیے روانگی سے قبل پروازوں کی روانگی کی تصدیق کر لیں۔

سعودی ائیرلائن کی جدہ سے آنے والی پرواز SV738 کو دھند کے باعث اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز