Home » رمضان میں آٹا نایاب اور مہنگا ہونے کا خطرہ، فلور ملز ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،حکومت کے بھی کان کھڑے ہو گئے

رمضان میں آٹا نایاب اور مہنگا ہونے کا خطرہ، فلور ملز ایسوسی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،حکومت کے بھی کان کھڑے ہو گئے

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)رمضان المبارک سے قبل آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے تشویشناک صورتحال سامنے آ گئی ہے، جہاں فلور ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر بین الصوبائی گندم اور آٹے کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور نہ کی گئیں تو رمضان میں آٹا نایاب اور عوام کی پہنچ سے باہر ہو سکتا ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں ممکنہ بڑے اضافے کے خدشے نے نہ صرف صارفین کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ حکومتی ایوانوں میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس کے بعد اس مسئلے پر فوری توجہ دینے کا دباو بڑھتا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق فلور ملز مالکان نے رمضان المبارک سے قبل آٹے کے ممکنہ بحران پر تشویش ناک خدشات ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پنجاب کی جانب سے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل پر عائد پابندی فوری طور پر ختم نہ کی گئی تو صورتحال سنگین رخ اختیار کر سکتی ہے اور قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی چیئرمین نعیم بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ سال اگست سے غیر قانونی طور پر گندم اور آٹے کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جس کے نتیجے میں خیبر پختونخوا میں آٹے اور گندم کی قلت پیدا ہو چکی ہے اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں 20 کلو آٹے کا تھیلا تین ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے، جو عام آدمی کے لیے شدید مالی دباو کا باعث بن رہا ہے۔نعیم بٹ کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو رمضان المبارک تک آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت چار ہزار روپے تک جانے کا خدشہ ہے۔صوبائی چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ پنجاب ملک کی مجموعی گندم پیداوار کا تقریباً 75 فیصد پیدا کرتا ہے، اس لیے وہاں سے ترسیل میں رکاوٹ پورے ملک میں عدم توازن پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری مداخلت کریں، پابندی ختم کی جائے اور گندم و آٹے کی آزادانہ ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو کسی بڑے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز