Home » کراچی سے اسلام آباد تک آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے،ایک ہفتے میں 100 روپے تک اضافہ،شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

کراچی سے اسلام آباد تک آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے،ایک ہفتے میں 100 روپے تک اضافہ،شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

by ahmedportugal
17 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جہاں ایک ہفتے کے اندر مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 سے 100 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاڑکانہ میں آٹے کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ سامنے آیا،جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہو کر بالترتیب 3 ہزار اور 2 ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا۔اسی طرح سکھر میں 60 روپے اضافے کے بعد قیمت 2 ہزار 560 روپے جبکہ بنوں میں 50 روپے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 950 روپے تک جا پہنچی۔اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں آٹے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی،جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 133 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔پشاور میں یہ قیمت 3 ہزار 100 روپے اور راولپنڈی میں 3 ہزار 93 روپے تک پہنچ چکی ہے،جو شہریوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

مزید برآں بہاولپور میں آٹے کا تھیلا 2 ہزار 960 روپے جبکہ بنوں میں 2 ہزار 950 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔حیدرآباد،ملتان،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے کے قریب ریکارڈ کی گئی جبکہ سرگودھا میں یہ قیمت 2 ہزار 793 روپے اور کوئٹہ میں 2 ہزار 750 روپے تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب لاہور اور فیصل آباد میں آٹے کی قیمتیں نسبتاً کم رہیں،جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا بالترتیب 2 ہزار 300 اور 2 ہزار 200 روپے میں دستیاب ہے تاہم ماہرین کے مطابق یہ فرق عارضی ہو سکتا ہے اور آئندہ دنوں میں ان شہروں میں بھی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کے مجموعی رجحان کی عکاسی کرتا ہے،جس کے باعث متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر دباو بڑھ رہا ہے جبکہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز