Home » آٹے نے پھر عوام کی کمر توڑ دی،20 کلو تھیلا ایک ہفتے میں 100 روپے تک مہنگا

آٹے نے پھر عوام کی کمر توڑ دی،20 کلو تھیلا ایک ہفتے میں 100 روپے تک مہنگا

by ahmedportugal
27 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے شہریوں کے لیے روزمرہ زندگی کے اخراجات مزید بڑھا دیے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بعض علاقوں میں اضافہ 100 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اوسطاً 3 ہزار 133 روپے 33 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے،جو ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کی جانے والی قیمتوں میں سب سے زیادہ ہے۔راولپنڈی میں بھی آٹے کی قیمت بڑھ کر 3 ہزار 93 روپے 33 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا،جس کے بعد یہ بنیادی غذائی ضرورت مزید مہنگی ہوگئی۔بہاولپور میں اسی مدت کے دوران قیمت 60 روپے،حیدرآباد میں 40 روپے جبکہ لاڑکانہ اور کوئٹہ میں 20،20 روپے بڑھی۔ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی آٹے کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 100 روپے،بنوں میں 2 ہزار 900 روپے اور کوئٹہ میں 2 ہزار 700 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔کراچی میں اس کی قیمت 3 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 300 روپے میں دستیاب ہے۔

پنجاب کے دیگر اہم شہروں میں بھی آٹے کی قیمتیں شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔گوجرانوالہ،سیالکوٹ،سرگودھا،ملتان اور بہاولپور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت تقریباً 2 ہزار 800 روپے تک پہنچ چکی ہے۔سندھ میں سکھر کے شہریوں کو یہی تھیلا 2 ہزار 580 روپے جبکہ لاڑکانہ میں 2 ہزار 620 روپے تک خریدنا پڑ رہا ہے۔آٹے کی قیمت میں حالیہ اضافے کا براہِ راست اثر عام صارفین کے ماہانہ بجٹ پر پڑ رہا ہے،بالخصوص کم آمدنی والے اور متوسط طبقے کے گھرانوں کے لیے بنیادی خوراک کی قیمت میں معمولی اضافہ بھی مجموعی اخراجات میں نمایاں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بجلی، گیس،پٹرول اور دیگر ضروری اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رکھا ہے،ایسے میں آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی قیمت میں مسلسل اضافہ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔آٹے کی قیمتوں میں یہ تازہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عوام پہلے ہی مہنگائی کے دباو کا سامنا کر رہے ہیں۔20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مختلف شہروں کے درمیان نمایاں فرق بھی سامنے آیا ہے،جس سے ملک کے مختلف علاقوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے تفاوت کا اندازہ ہوتا ہے۔ماہرین اور صارفین کی جانب سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ حکومت بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر موثر نگرانی یقینی بنائے،مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کرے اور عام آدمی کو بنیادی ضروریات مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز