کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق آپریشن میرکلام بند کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
پولیس نے آپریشن میں ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمانڈر منصور کی شناخت کر لی ہے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔