پشاور کے علاقے تہکال میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو گروپوں نے ذاتی دشمنی پر کار پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اس سے قبل چارسدہ موٹروے پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور ان کے ساتھیوں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ چارسدہ موٹر وے کراس کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔