Home » پاکستان میں تباہ کن سیلاب،امریکا کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ نور خان ایئر بیس پہنچ گئی

پاکستان میں تباہ کن سیلاب،امریکا کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ نور خان ایئر بیس پہنچ گئی

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر سی سیونٹین اور سی ون تھرٹی طیارے نور خان ایئر بیس پہنچے، جہاں امریکی مشن پاکستان کی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق امریکی ناظم الامور نے اس موقع پر پاکستانی عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان، گھروں کی تباہی اور معاشی ذرائع کے نقصان پر انتہائی غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے اور امریکا پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔نیٹلی بیکر نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی فوج نے ہنگامی امداد کی منظوری دی ہے، جس کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ جاری قومی امدادی کارروائیوں میں معاونت کی جا سکے۔امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ سامان میں خیمے، پینے کے صاف پانی کے لیے فلٹریشن سسٹم، طبی کٹس، غذائی اشیاءاور دیگر ہنگامی ضروریات شامل ہیں۔ ان اشیاءکو متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔واضح رہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ انفراسٹرکچر، فصلوں اور مال مویشیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایسے میں امریکا سمیت مختلف ممالک اور عالمی ادارے پاکستان کے عوام کی مدد کے لیے میدان میں آ رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز