پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔ تاہم، پاکستان میں یہ فلکیاتی واقعہ نظر نہیں آئے گا۔
پی ایم ڈی کے مطابق، چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:57 پر شروع ہو گا اور مکمل گرہن دوپہر 11:26 پر ہو گا۔ یہ واقعہ دوپہر 11:59 پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور بعد ازاں 3:00 بجے تک تدریجاً ختم ہو جائے گا۔
یہ چاند گرہن یورپ، مختلف ایشیائی ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، اور شمالی و جنوبی امریکہ میں دیکھا جا سکے گا۔
اس مکمل چاند گرہن کے دوران، 2025 کا تیسرا پورا چاند، جو "ورم مون” کے نام سے جانا جاتا ہے، بھی ہوگا۔ بی بی سی کے مطابق، کئی چاندوں کے خاص نام ہوتے ہیں جو قدرتی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ورم مون، جو مارچ میں آتا ہے، گرم موسم کے آغاز کا اشارہ دیتا ہے کیونکہ مٹی کے کیڑے سردیوں کے بعد زمین سے باہر نکلتے ہیں۔
اس کے علاوہ، مکمل چاند گرہن کے دوران چاند کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے، جسے ‘بلڈ مون’ بھی کہا جاتا ہے۔