Home » کراچی کے ضلع ملیر میں ریتی بجری چوری کا دھندہ اپنے عروج پر،پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار ملوث ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی کے ضلع ملیر میں ریتی بجری چوری کا دھندہ اپنے عروج پر،پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار ملوث ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

کراچی(بیورو رپورٹ)صوبہ سندھ کی طرح شہر قائد میں بھی سرکاری محکموں کے اہلکار دونوں ہاتھوں سے قومی املاک اور شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں،نجی ٹی وی نے ’ریتی اور بجری چوری‘کا ایسا تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی سر پکڑ لیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد کے ضلع ملیر میں ریتی اور بجری چوری کا دھندہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے،ملیر ندی اور میمن گوٹھ کے اطراف کھلم کھلا ریتی اور بجری بھرنے کی ویڈیوز بھی سامنے آ گئی ہیں،اس دھندے میں پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار بھی ملوث ہیں جو فی ٹرک 30 ہزار سے لے کر 3 لاکھ روپے تک کی رشوت وصول کرتے ہیں۔ماہانہ بنیادوں پر کروڑوں روپے رشوت خوری اور ہفتہ وار رقم کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے،جس سے ریتی بجری کی چوری کا کاروبار بے لگام ہو چکا ہے۔ریتی بجری کی غیر قانونی نکاسی نے نہ صرف قدرتی وسائل کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ اس دھندے میں ملوث افراد اربوں روپے کی کمائی کر رہے ہیں جبکہ عام شہریوں اور ماحولیاتی تحفظ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز