Home » منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس کراچی میں رپورٹ

منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس کراچی میں رپورٹ

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

کراچی: صوبہ سندھ میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس کراچی میں رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، جناح اسپتال میں منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو داخل کیا گیا تھا اور اس کے سیمپلز ڈاؤ اسپتال بھیجے گئے تھے، جہاں لیبارٹری ٹیسٹ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع کے مطابق، مریض کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں اور یہ سندھ میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مریض کی اہلیہ کا بیرون ملک سفر کا پس منظر ہے، اور اس میں پہلے منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد مریض متاثر ہوا۔

مریض کی عمر 28 سال ہے اور وہ شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور احتیاطی تدابیر مزید سخت کر دی گئی ہیں۔

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز