Home » عدلیہ کی لڑائی نے نیا رخ اختیار کرلیا،لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ،وکلاء تنظیموں میں تناو بڑھ گیا

عدلیہ کی لڑائی نے نیا رخ اختیار کرلیا،لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ،وکلاء تنظیموں میں تناو بڑھ گیا

by ahmedportugal
20 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)تھانہ چکلالہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق جج لاہور ہائی کورٹ اور پاکستان بار کونسل کے رکن حسن رضا پاشا کے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس نے پہلے سے جاری عدلیہ اور وکلاءتنظیموں کے تنازعات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔واقعہ لاہور ہائی کورٹ بینچ کے قریب بوستان روڈ پر پیش آیا جہاں حسن رضا پاشا کا دفتر واقع ہے،خوش قسمتی سے فائرنگ کے وقت وہ دفتر میں موجود نہیں تھے،ورنہ ایک بڑے سانحے کا خدشہ تھا،نامعلوم حملہ آور دفتر پر فائرنگ کے بعد باہر سڑک پر کھڑے ہو کر انتہائی دیدہ دلیری سے کچھ دیر ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور با آسانی فرار ہو گئے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی عدلیہ پہلے ہی ججز اور وکلاء کی کشمکش کے باعث ہلچل کا شکار تھی مگر اب یہ لڑائی بند کمروں اور کچہریوں سے نکل کر گولیوں کی تڑتڑاہٹ تک جا پہنچی ہے۔سابق جج لاہور ہائی کورٹ اور پاکستان بار کونسل کے رکن حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ نے نہ صرف وکلاء تنظیموں کی سیاست کو لرزا دیا ہے بلکہ عدلیہ کے اندر بڑھتی ہوئی تقسیم اور محاذ آرائی کو ایک نیا اور خطرناک رخ دے دیا ہے،یہ واقعہ صرف ایک دفتر پر حملہ نہیں بلکہ عدالتی بحران کی اُس گہری دراڑ کی نشاندہی ہے جو اب کھلم کھلا میدان جنگ میں بدلتی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکلوں پر سوار تھے،جنہوں نے دفتر کے شیشے توڑ ڈالے اور دیواروں پر گولیوں کے نشانات چھوڑنے کے بعد فرار اختیار کیا۔جائے وقوعہ سے چھ خول برآمد ہوئے جب کہ فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان نے چہرے چادروں سے ڈھانپ رکھے تھے اور مسلسل چھ فائر کیے جن کی گولیاں دفتر کے اندر تک جا پہنچی تھیں۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب عدلیہ کے اندرونی اختلافات، ججز کے سپریم کورٹ جانے اور وکلاءتنظیموں کی اندرونی کشمکش پہلے ہی شدت اختیار کر چکی ہے۔ حسن رضا پاشا کا دفتر گلریز ہاوسنگ سوسائٹی اور ہائی کورٹ روڈ پر دیگر وکلاءکے دفاتر کے قریب واقع ہے، اس لیے حملے کو وکلاءسیاست اور عدلیہ کے بڑھتے تناو کے تناظر میں نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔خود سابق جج حسن رضا پاشا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے شفاف تحقیقات کی جائیں اور اس سازش کو بے نقاب کیا جائے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم اس واقعے نے عدلیہ اور وکلاءتنظیموں کے درمیان جاری کھچاو کو ایک نیا اور خطرناک موڑ دے دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز