Home » بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج

بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

ممبئی (ایگزو سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں پر پڑوسی کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حسین جہاں پر مقدمہ زمین کے تنازع پر درج کیا گیا ہے جس میں قتل کی کوشش، مجرمانہ سازش اور حملہ جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔حسین جہاں کا کچھ دن پہلے زمین کے معاملے پر اپنے پڑوسیوں سے جھگڑا ہو گیا تھا، یہ واقعہ مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے سوری علاقے میں پیش آیا تھا۔حسین جہاں کا الزام ہے کہ گڈو بی بی اس زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ زمین مبینہ طور پر بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں کی بیٹی عرشی جہاں کے نام پر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب حسین جہاں نے سوری کے وارڈ نمبر 5 میں ایک متنازع پلاٹ پر تعمیر کا کام شروع کیا، الزام عائد کیا گیا ہے کہ تعمیر کا کام روکنے کی کوشش پر حسین جہاں اور ان کی بیٹی نے دلیہ خاتون پر حملہ کر دیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز