لندن(ایگزو نیوز ڈیسک)معروف برطانوی جریدے” فنانشل ٹائمز“ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدلتے ہوئے عالمی نظام میں ایک موثر اور دور اندیش سٹریٹجک رہنما کے طور پر ابھرے ہیں جبکہ عالمی سیاست میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں نے مڈل پاورز کے لیے ایک نیا مگر نہایت پیچیدہ دور کھول دیا ہے۔
معروف برطانوی جریدے” فنانشل ٹائمز“ کے مطابق موجودہ عالمی منظرنامے میں درمیانی طاقتوں (Middle Powers) کے لیے بیک وقت مختلف عالمی قوتوں کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ایک مشکل مگر ناگزیر چیلنج بن چکا ہے،ایسے ماحول میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مڈل پاورز کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز (Multi-aligners) میں شمار کیا جا رہا ہے،جنہوں نے پاکستان کی خارجہ حکمت عملی کو توازن،لچک اور تدبر کے ساتھ آگے بڑھایا۔جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر رسمی اور غیر روایتی سفارتی انداز کے ساتھ سب سے بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کا اعزاز پاکستان کے عسکری سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو حاصل ہوا۔” فنانشل ٹائمز“ کے مطابق ٹرمپ کے ساتھ بروقت خوش گفتاری،نرم لہجہ اور حقیقت پسندانہ سفارتی رویہ پاکستان کے لیے موثر ثابت ہوا،جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کو بہتر انداز میں اجاگر کیا گیا۔
” فنانشل ٹائمز“ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مڈل پاورز کے لیے ایک کامیاب کثیر الجہتی سٹریٹجسٹ کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے سفارتکاری کے میدان میں ایک متوازن اور حقیقت پسندانہ حکمت عملی اپنائی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی قیادت بیک وقت واشنگٹن،بیجنگ،ریاض اور تہران کے ساتھ فعال اور با مقصد روابط میں مصروف رہی،جس کے نتیجے میں پاکستان کے لیے تیزی سے بدلتی عالمی سیاست میں نئے سفارتی مواقع پیدا ہوئے۔جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تناو اور صف بندی کے ماحول میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موثر انداز میں آگے بڑھایا اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا۔اس کثیر الجہتی سفارتی حکمت عملی کو فنانشل ٹائمز نے مڈل پاورز کی سفارتکاری کی ایک کامیاب مثال بھی قرار دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی اس سفارتی کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن پر بھی اثر ڈالا جبکہ بھارت کو اس صورتحال میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔فنانشل ٹائمز کے مطابق بھارت کے لیے مڈل پاور کا کھیل توقع سے کہیں زیادہ مشکل ثابت ہوا،کیونکہ نئی عالمی حقیقتوں اور ٹرمپ کے سفارتی انداز کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں ہندوستان ناکام رہا۔” فنانشل ٹائمز“ نے مزید کہا کہ بھارت کو اس سفارتی ناکامی کے باعث مڈل پاور حکمت عملی میں متعدد مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اس کے برعکس پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بدلتے عالمی ماحول کو بہتر انداز میں سمجھتے ہوئے خود کو ایک فعال،متوازن اور موثر سفارتی کھلاڑی کے طور پر منوایا ہے۔جریدے کے مطابق موجودہ عالمی سیاست میں جہاں بڑی طاقتوں کے درمیان مسابقت شدت اختیار کر چکی ہے،وہاں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی کثیر الجہتی سفارت کاری نہ صرف قابلِ ذکر ہے بلکہ مڈل پاورز کے لیے ایک عملی ماڈل کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔