وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025 کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں جبکہ سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ، یہ تجویز ہے کہ بجٹ سٹریٹیجی پیپر کو 18 اپریل 2025 تک منظور کیا جائے، اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 11 فروری سے 28 فروری تک منعقد کیے جائیں۔ تجویز میں 7 مئی تک زرمبادلہ کے بجٹ کا تخمینہ جمع کروانا بھی شامل ہے۔
اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بھی آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ 31 جنوری تک اپنی تجاویز پیش کریں۔