Home » وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے اور کارپوریٹ سیکٹر کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے اور کارپوریٹ سیکٹر کو بڑی خوشخبری سنا دی

by ahmedportugal
20 views
A+A-
Reset

کراچی(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے تنخواہ دار طبقے اور کارپوریٹ سیکٹر کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ چکا، کوشش ہے کارپوریٹ سیکٹر اور سیلری کلاس پر ٹیکس کا بوجھ  کم کریں گے،پاکستان کا مستقبل نجی شعبے کے ہاتھ میں ہے،نجی شعبہ حکومت کا ساتھ دے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا کہ ہم  پاکستان میں دو خطرات، بڑھتی آبادی اور دوسرا موسمیاتی تبدیلی کا سامنا کر رہے ہیں،ورلڈ  بینک کے ساتھ ایک فریم ورک کی بات ہوئی ہے،جس کی 6 جہتیں ہیں،جن میں سے 2 موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہے،یہ وقت ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں نجی شعبے کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا،موسمیاتی تبدیلی بقا کی جنگ ہے جس میں اکیلی حکومت کچھ نہیں کر سکتی،پاکستان سٹاک ایکس چینج سابقہ ریکارڈز توڑ رہی ہے،اجارہ سکوک  کا آغاز سست  ہے تا ہم  ہماری سمت درست ہے، 3 گلوبل ریٹنگ ایجنسیوں  نے پاکستان کے بارے میں مثبت رائے دی ہے،گیلپ سروے بھی پاکستان کے بارے میں مثبت رپورٹ کر رہا ہے،اصلاحاتی ایجنڈے پر کام جاری ہے۔انہوں  نے کہا کہ  ٹیرف ریفارمز،کسٹمز ڈیوٹی،ریگولیٹری ڈیوٹیز میں آئندہ  4  سے 5 سال میں اصلاحات ہوں گی،جس سے پاکستان کی برآمداتی صلاحیت میں اضافہ ہو گا،ٹیرف اصلاحات حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے،عالمی مالیاتی اداروں  نے بھی ٹیرف اصلاحات کو سراہا  ہے،کیش لیس اکانومی پر کام کر رہے ہیں،کیپٹل مارکیٹس ڈیولپمنٹ کونسل  بنانے جا  رہے ہیں،سٹیٹ بینک و دیگر ادارے  کونسل  کے شراکت دار ہوں گے،ایف بی آر کا آئندہ  مالی سال کا بجٹ  ٹیکس  پالیسی  آفس کی جانب سے مرتب ہو گا،ایف بی آر کا  آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہو گا،نجی شعبے کو اس ملک کی قیادت کرنی ہے،حکومت کا  کام  محض سازگار کاروباری ماحول مہیا  کرنا  ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دو تین مہینوں میں ٹیرف پالیسی،الیکٹرانک گاڑیوں،ڈیجیٹل پالیسی پر کام ہوا ہے،ہارون اختر صنعتی  پالیسی  پر کام کر رہے ہیں،آبادی اور کلائمنٹ بڑے چیلنجز ہیں،مالیاتی شعبے کے لیے یہ حقیقی وقت ہے کہ آگے بڑھیں،نجی شعبے اور حکومت  کو سرمایہ کاری  کے بینک ایبل منصوبے دیں،قلیل مدتی سوچ سے نکل کر لمبے عرصے کی خوشحالی پر توجہ دیں،کیش لیس معیشت کی سربراہی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں،اب سب مل کر بیٹھے ہیں،آپ بہتری دیکھیں گے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اکانومک ویلیو سے ٹیکس پالیسی بنے گی،ہمیں اگر ورکنگ کیپٹل کو فروغ دینا ہے تو محض بینک نہیں کیپٹل مارکیٹس کو بھی شامل کرنا ہو گا،قرضوں کی کیپٹل مارکیٹ کو بھی پاکستان سٹاک ایکس چینج کے طریقہ کار پر منتقل کرنا ہو گا۔محمد اورنگزیب  نے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ نیچے جا رہا ہے، 3 ڈسکوز کی نجکاری ہونے جا رہی ہے،گیس کے گردشی قرضے کو بھی حل کرنے جا رہے ہیں،حکومت کی شرح سود پر کوئی حکمت عملی نہیں،یہ سٹیٹ بینک کا کام  ہے،مارکیٹ کے مطابق شرحِ  مبادلہ کا تعین کیا جائے گا،ہمارے پاس فنڈنگ دستیاب ہے،اب اسے بروئے کار لانا ہے،خواتین کی معاشی شراکت داری سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے،ورلڈ بینک کے ساتھ اس حوالے سے فنڈنگ کی بات ہو چکی ہے،آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم عنقریب  پاکستان پہنچے گی، 37 ماہ کا آئی ایم ایف پروگرام ہے،ہم ان کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں، 2047ء تک پاکستان کی معاشی صورتحال ترقی یافتہ  ہو گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز