اداکارہ نرگس پر وحشیانہ تشدد
فلم اور اسٹیج اداکارہ نرگس پر وحشیانہ تشدد کرنے والا. اُن کا سفاک شوہر مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتار نہ کیا جا سکا۔
ایف آئی آر میں اداکارہ نے الزام لگایا. کہ اسے اس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے. تشدد کا نشانہ بنایا. جب اس نے اپنی جائیداد اس کے نام منتقل کرنے سے انکار کیا۔ نرگس کا کہنا تھا. کہ بشیر بندوق کی نوک پر 9 کنال کا قیمتی پلاٹ، طلائی زیورات اور دیگر املاک ہتھیانا چاہتا تھا۔ اس نے ایف آئی آر میں کہا. کہ ماجد بشیر نے بار بار اپنی سرکاری بندوق سے میرے چہرے پر وار کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں اداکارہ کے چہرے. آنکھوں اور جسم کے دیگر حصوں پر زخموں کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا. کہ اس نے مجھے ماضی میں بھی تین بار وحشیانہ گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا. لیکن ہر بار میں نے صرف اپنی شادی بچانے کیلئے. انتہائی تشدد کے عمل کو نظر انداز کیا۔ لیکن جمعے کے روز میرے شوہر نے. "تمام حدیں” پار کر دیں، مجھے بالوں سے گھسیٹا اور ملازمین کے سامنے میری تذلیل کی۔
اداکار نے. ایف آئی آر میں الزام لگایا. کہ ان کے شوہر ایک مشہور ٹی وی میزبان. کی سابقہ بیوی کو ان کی مرضی کے بغیر. میرے گھر میں رکھنا چاہتے تھے۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا. کہ بشیر اسے اپنے فارم ہاؤس کی ملکیت. اپنے نام منتقل کرنا چاہتا تھا۔
ڈیفنس سی پولیس کا کہنا ہے. کہ انہوں نے بشیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے. اُن کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے لیکن وہ وہاں نہیں ملا۔