Home » پانچواں ٹیسٹ: بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لیے

پانچواں ٹیسٹ: بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لیے

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت کی میزبان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری، دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا کر 145 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی بھارتی ٹیم کے بلے باز بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔ 141 رنز پر اہم بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر یشسوی جیسوال 22 ، کے ایل راہول 13 ، شبمن گل 13 ، ویرات کوہلی 6 ، نتیش کمار ریڈی 4 پر آوٹ ہوئے۔ جبکہ رشبھ پنت 61 رنز بنا کر ساتھ چھوڑ گئے۔ روندر جڈیجہ 8 اور واشنگٹن سندر 6 پر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ بولنڈ نے 4 جبکہ پیٹ کمنز اور بیو ویبسٹر نے 1، 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

بھارت کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ لائن بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، پہلی اممگز میں پوری ٹیم 181 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ کونسٹاس 23 ، عثمان خواجہ 2 ، مارنس لیبوشگن 2 ، اسٹیو اسمتھ 33، ٹریوس ہیڈ 4 ، الیکس کیری 21 جبکہ بیو ویبسٹر 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے پرسدھ کرشنا اور محمد سراج نے 3 ، 3 جبکہ جسپرت بمرا اور نتیش کمار ریڈی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل بھارت کی پوری ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ یشسوی جیسوال 10 ، کے ایل راہول 4 ، شبمن گل 20 ، ویرات کوہلی 17 ، روندر جڈیجہ 26 ، نتیش کمار ریڈی صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔ جبکہ رشبھ پنت 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سکاٹ بولنڈ 4 ، مچل سٹارک 3 جبکہ پیٹ کمنز نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں روہت شرما کی جگہ جسپرت بمرا کپتانی کر رہے ہیں، جنہوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز