Home » ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں پر پابندی میں 15 دن کی رعایت،وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ کو نئی ڈیڈلائن

ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں پر پابندی میں 15 دن کی رعایت،وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ کو نئی ڈیڈلائن

by ahmedportugal
14 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے معاملے میں وزارت داخلہ نے گاڑی مالکان کو 15 دن کی مہلت دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق انتظامیہ کو اب گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کی ڈیڈلائن 15 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر انتظامیہ نے گاڑی مالکان کو ہدایت دی تھی کہ وہ آج رات 12 بجے تک گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کرائیں، تاہم اب تک ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں پر یہ ٹیکنالوجی کامیابی سے نصب کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈلائن کے دوران گاڑی مالکان کی سہولت کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ نظام کے تحت گاڑیوں کی سکیورٹی، ٹریفک انتظامات اور شہری سہولت میں بہتری آئے گی، اور مقررہ ڈیڈلائن کے بعد ایم ٹیگ نہ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔ اس اقدام سے دارالحکومت میں ٹریفک اور پارکنگ کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز