فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت کو ایک بار پھر معطل کر دیا۔
پی ایف ایف کی معطلی نظرشدہ پی ایف ایف آئین کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے کی گئی۔ فیفا نے فوری طور پر پی ایف ایف کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
معطلی صرف اسی بات سے ختم ہوسکتی ہے کہ پی ایف ایف کا ترمیم شدہ آئین منظور کیا جائے۔ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی اور نو منتخب کانگریس کے درمیان ڈیڈ لاک تھا۔
فیفا پی ایف ایف کے آئین میں کچھ ترامیم کرنا چاہتا ہے تاکہ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق لایا جا سکے۔ حالیہ کوششوں میں، پی ایف ایف کانگریس کے نو منتخب اراکین کی اکثریت نے فیفا کی تجاویز سے اتفاق نہیں کیا۔